15 مئی ، 2023
ہسپانیہ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر پولا گونو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاستہ میں اپنے گھٹنے کی کرکری ہڈی ( کارٹلیج ) کو ڈال کر پکالیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ پولا گونو کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 20 لاکھ ہے اور انہوں نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کے دوران انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی گھٹنے کی سرجری کی گئی تھی جس دوران ان کے گھٹنے کی ہڈی(cartilage) کا ایک حصہ( جسےmeniscus کہا جاتا ہے ) کو نکال دیا گیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کے مطابق اس سرجری کے بعد ڈاکٹر نے میری خواہش پر یہ حصہ مجھے دے دیا تھا، ڈاکٹر نے مجھے دینے سے قبل مینیسکس پر الکوحل کا استعمال کیا تھا تاکہ یہ زیادہ عرصے تک میرے پاس رہ سکے۔
پولا گونو نے بتایا کہ سرجری کے کچھ روز بعد میں نے اپنے بوائے فرینڈ سے کہا کہ میں اس ہڈی کو کھانا چاہتی ہوں کیوں کہ یہ میرے جسم کا حصہ ہے، اس کے بعد میں نے پاستا تیار کیا اور اس کے شوربے میں اس ہڈی کو پکالیا بعد ازاں بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر کھالیا۔