12 مئی ، 2023
سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ 15مئی کو سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے 14مئی کو انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب میں 14 مئی کوانتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بھی 15 مئی کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔