’یاسمین راشد اور قیادت نے کور کمانڈر ہاؤس جلانے کا کہا‘، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر نے ٹکٹ واپس کردیا

لاہور: پی ٹی آئی کے پی پی148کےٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا۔

میاں عباد فاروق نے ویڈیو بیان میں کہا کہ یاسمین راشد اور محمود الرشید سمیت دیگر قیادت نے فون کرکے لبرٹی مارکیٹ بلوایا،  لبرٹی مارکیٹ بلوا کر مجھ سے کہا گیاکہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے۔

پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا، یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں، فوج سمیت تمام اداروں کی عزت کرنی چاہیے، میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں، اس کی وجہ صرف یہ ہےکہ ٹکٹ اگر گالی دے کر یا ادارے کو آگ لگاکر ملتی ہے تو یہ ٹکٹ نہیں چاہیے۔


مزید خبریں :