گھر میں منشیات کے پودے کاشت کرنے پر کئی مشتبہ افرادگرفتار

فوٹو: گلف ٹوڈے
فوٹو: گلف ٹوڈے

شارجہ میں گھر میں منشیات کے پودے کاشت کرنے پر کئی مشتبہ افراد کو گرفتار  کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شارجہ میں تجارتی مقاصد کے لیے گھر میں منشیات کے پودوں کی کاشت کے الزام میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان سے  پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک رہائشی عمارت کے سپرنٹنڈینٹ نے  بتایا کہ جب عمارت میں ائیر کنڈیشن کی دیکھ بھال کا کام کر رہے تھے تو انہوں نے اپارٹمنٹ میں کچھ ایسے پودے دیکھے جو منشیات کی طرح نظر آتے تھے، تو اس لیے انہوں نے پولیس کو اطلاع کی۔

تاہم اطلاع ملنے پر پولیس عمارت میں پہنچی جہاں اہلکاروں نے دیکھا کہ ایک اپارٹمنٹ میں منشیات کے 6 پودے موجود تھے۔

پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے کی گئی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے اپارٹمنٹ کو تجارتی مقاصد کے لیے منشیات اگانے کے لیے لیا تھا، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی  ہیں۔

مزید خبریں :