Time 18 مئی ، 2023
کھیل

ایک سال سے تنخواہ نہ ملنے پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ مستعفی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ سیگفریڈ ایکمین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے سیگفریڈ ایکمین نےکہا ہےکہ مجھے ایک سال سے تنخواہ نہیں ملی، اب میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیگفریڈ ایکمین کا کہنا ہےکہ میرے ساتھ بہت وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں کیےگئے، اب مجھے آگے بڑھنا تھا اس لیے یہ فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی کمٹمنٹ پوری کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان تنازع کے باعث سیگفریڈ ایکمین کے معاوضے کا معاملہ لٹکا ہوا تھا۔


مزید خبریں :