Time 18 مئی ، 2023
کھیل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کوچنگ چھوڑ کر انگلینڈ روانہ

عدنان ذاکر نے کوچنگ کے طریقہ سلیکشن کے معاملات اور فیڈریشن سے اختلافات کی بنیاد پر ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا__فوٹو: فائل
عدنان ذاکر نے کوچنگ کے طریقہ سلیکشن کے معاملات اور فیڈریشن سے اختلافات کی بنیاد پر ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا__فوٹو: فائل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر ہاکی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

عدنان ذاکر نے کوچنگ کے طریقہ سلیکشن کے معاملات اور فیڈریشن سے اختلافات کی بنیاد پر ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عدنان ذاکر نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں کام کرنا مشکل تھا، میں سمجھوتہ نہیں کر سکتا تھا،  اگر ایسے ہی کام کرنا ہے تو پھر پاکستان ہاکی کے معاملات درست نہیں ہو سکتے۔

عدنان ذاکر کا کہنا ہے کہ میں رضاکارانہ طور پر پاکستان ہاکی کے لیے انگلینڈ سے آیا، میں نے اپنی جیب سے ٹکٹ لیا اور پاکستان آیا۔

اسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر نے کہا کہ ٹرائلز سے پہلے بھی چھوڑ کر گیا تھا، مجھے ائیر پورٹ سے واپس بلا لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کے باوجود کچھ نہ بدلا اور پھر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں :