Time 19 مئی ، 2023
پاکستان

9 مئی کے ملزمان کے رابطے قیادت کیساتھ تھے، وہ انکی رہنمائی کررہے تھے، انوش مسعود

جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث کسی شرپسند کونہیں چھوڑا جائے گا، جناح ہاؤس کے اندر توڑپھوڑ کرنے والوں پر آرمی ایکٹ نافذ ہوسکتا ہے: ایس ایس پی— فوٹو: اسکرین گریب
جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث کسی شرپسند کونہیں چھوڑا جائے گا، جناح ہاؤس کے اندر توڑپھوڑ کرنے والوں پر آرمی ایکٹ نافذ ہوسکتا ہے: ایس ایس پی— فوٹو: اسکرین گریب 

لاہور پولیس کی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود  نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس حملے کے ملزمان کے رابطے قیادت کے ساتھ تھے اور وہ ان کی رہنمائی کررہے تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھاکہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث کسی شرپسند کونہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث سب کوشناخت کرلیا ہے، ملزمان کے رابطے قیادت کے ساتھ تھے اور وہ ان کی رہنمائی کررہے تھے، جناح ہاؤس کے اندر توڑپھوڑ کرنے والوں پر آرمی ایکٹ نافذ ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹرانوش مسعود کا کہنا تھاکہ گرفتار خواتین کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جارہی، خواتین سے لیڈیز پولیس تفتیش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی توثیق قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ نے کردی ہے۔

مزید خبریں :