Time 20 مئی ، 2023
پاکستان

فوجی تنصیبات پر حملے، زیادہ ترحملہ آوروں کو واٹس ایپ کے ذریعے شناخت کرکے پکڑا گیا

گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کیا تھا— فوٹو:فائل

لاہور میں 9  مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں فوجی تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے زیادہ ترحملہ آوروں کو واٹس ایپ گروپ کے ذریعے شناخت کرکے پکڑا۔

ذرائع نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شرپسندوں سے رابطے بھی سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی توثیق قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ نے کردی ہے۔

مزید خبریں :