دونوں ٹانگوں سے معذور شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

اس سپاہی کا نام ہری بدھا ماگر ہے جس نے اپنی مصنوعی ٹانگوں کی مدد سے اپنے خواب کو پورا کیا۔
 اس سپاہی کا نام ہری بدھا ماگر ہے جس نے اپنی مصنوعی ٹانگوں کی مدد سے اپنے خواب کو پورا کیا۔

معذوری مجبوری نہیں یہ مثال تو آپ نے سنی ہوگی لیکن اس کو سچ کردکھایا ہے ایک سابق برطانوی فوجی نے جس نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے گورکھا رجمنٹ  کا ایک سابق فوجی افغانستان میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگیا تھا، اس سپاہی کا نام  ہری بدھا ماگر ہے جس کے حوصلے بھی پہاڑوں کی طرح مضبوط ہیں اور  اس نے اپنی مصنوعی ٹانگوں کی مدد  سے اپنے خواب کو پورا کیا۔

ہری بدھا ماگر نے کبھی بھی اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور یہ ہی ہمت و حوصلہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں مدد گار ثابت ہوا جو اب دنیا کے پہلے معذور کوہ پیما بن چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہری بدھا ماگر  کا کہنا ہے کہ اگر میں دنیا کی چوٹی پر چڑھ سکتا ہوں تو پھر کوئی بھی معذور اپنا خواب پورا کر سکتا ہے۔

انہوں نے جمعے کو دوپہر 3 بجے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی کو سر کیا تھا۔

مزید خبریں :