Time 03 مئی ، 2023
دنیا

ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران امریکی کوہ پیما چل بسا

جوناتھن شوگرمین نامی امریکی کوہ پیما کیمپ 2 میں موجود تھے کہ ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی جس کے بعد کوہ پیما انتقال کرگئے / فائل فوٹو
جوناتھن شوگرمین نامی امریکی کوہ پیما کیمپ 2 میں موجود تھے کہ ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی جس کے بعد کوہ پیما انتقال کرگئے / فائل فوٹو

 69 سالہ امریکی کوہ پیما ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کی مہم کے دوران  طبیعت ناساز ہونے  پر  چل بسے۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق  یہ واقعہ پیر کے روز  پیش آیا جہاں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران جوناتھن شوگرمین نامی امریکی کوہ پیما انتقال کرگئے۔

  امریکی کوہ پیما 6400 میٹر کی بلندی پر واقع کیمپ 2 میں موجود تھے جہاں  ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی اور وہ کیمپ 2 میں ہی انتقال کر گئے۔

 امریکی سفارت خانے نے جوناتھن شوگرمین کی موت کی تصدیق کردی ہے، سفارت خانے کی جانب سے ان کے دوست اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :