22 فروری ، 2012
کراچی … کراچی میں جیو نیوز اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تحت ”ارتھ آور“ کی تقریب ہوئی جس میں سال 2012ء کیلئے نامزد ارتھ آور ایمبیسڈرز نے شمعیں روشن کیں۔ ٹینس اسٹار اعصام الحق، ہاکی اولمپیئن سہیل عباس، مشہور ماڈل نادیہ حسین اور اداکار فواد خان، فیصل قریشی، بشریٰ انصاری اور گلوکار شہزاد رائے نے افتتاحی تقریب میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایک گھنٹے کے لئے بتیاں بجھانے کا ایک چھوٹا سا عمل ہمارے مستقبل کے لئے بڑے نتائج سامنے لاسکتا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دھرتی سے محبت کا اظہار ضروری ہے جس نے ہم سب کو سمیٹا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور اس بات کو بھی ظاہر کرتاہے کہ ماحول کو بچانے کے لئے پاکستانی قوم بھی دنیا کے ساتھ شریک ہے۔