Time 23 مئی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

راحت فتح علی کے بیٹے شاہ زمان نے’کسی دا یار نہ وچھڑے ’ گا کر میلہ لوٹ لیا

امریکی ریاست  ہیوسٹن میں سروں کے سلطان استاد فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان نے  گانا’ کسی دا  یار نہ وچھڑے‘ گا کر میلہ لوٹ لیا۔

استاد راحت فتح علی خان  کے چاہنے والے تو دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن اب ان کے بیٹے شاہ زمان نے بھی  گائیکی میں کمال کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہ زمان کو والد راحت فتح علی ہمراہ ’کسی دا یار نہ وچھڑے ‘  سمیت دوسرے گانے گاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہ زمان کی آواز میں گانے نے  شائقین  کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

مزید خبریں :