Time 24 مئی ، 2023
کھیل

آئی پی ایل میں افغان کرکٹر نوین الحق کے جشن کا طریقہ سنیل گواسکر کو پسند نہ آیا

جشن کے وقت کانوں کو بند کرنے کے بجائے انہیں اپنے کان کھول کر لوگوں کی حوصلہ افزائی اور شور کا مزہ لینا چاہیے: گواسکر— فوٹو: سوشل میڈیا
جشن کے وقت کانوں کو بند کرنے کے بجائے انہیں اپنے کان کھول کر لوگوں کی حوصلہ افزائی اور شور کا مزہ لینا چاہیے: گواسکر— فوٹو: سوشل میڈیا

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹ کے بولر نوین الحق کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز  سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کو پسند نہ آیا، کمنٹری کے دوران اپنی ناپسندیدگی ظاہرکردی۔

بھارتی کرکٹ لیگ میں ممبئی انڈینز کے خلاف وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے نوین الحق نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال کر جشن منایا جس سے تاثر لیا گیا کہ وہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کے ردعمل میں اس طرح کا جشن کا انداز اپنا رہے ہیں۔

ممبئی انڈینز کے خلاف  وکٹیں لینے پر جب نوین الحق نے کانوں میں انگلیاں ڈال کر جشن منایا تو سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کمنٹری کے دوران ان کے انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں شائقین سے کوئی مسئلہ ہے؟ انہیں تو کان کھول کر جشن کا مزہ لینا چاہیے۔

 گواسکر نے نوین الحق کو مشورہ دیا کہ جشن کے وقت کانوں کو بند کرنے کے بجائے انہیں اپنے کان کھول کر لوگوں کی حوصلہ افزائی اور شور کا مزہ لینا چاہیے،  اپنے ہاتھ کانوں کے پیچھے لگا کر کہنا چاہیے ’ہیلو، اب میں آپ کو سن سکتا ہوں‘، جشن تو اس طرح ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :