کراچی: دو دریا پر رہائشی عمارت کی لفٹ میں جھگڑنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب رہائشی عمارت میں جھگڑے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق جھگڑا 3 مئی کو رہائشی عمارت کی لفٹ میں  اس وقت پیش آیا  جب لفٹ میں موجود خواتین  نے مزید افرادکو داخل ہونے سے روکا تھا۔

لفٹ میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو خاتون کا گلا دباتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اپارٹمنٹ کے سکیورٹی گارڈز نے موقع پر  پہنچ کرمعاملہ رفع دفع کرایا تھا، جھگڑے کے بعد خاتون کا شوہر اسلحہ لےکرنکل آیاتھاجس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :