پاکستان
22 فروری ، 2012

خرم رسول خرد برد کیس: ایف آئی اے تحقیقاتی افسر 28 فروری کو طلب

خرم رسول خرد برد کیس: ایف آئی اے تحقیقاتی افسر 28 فروری کو طلب

راولپنڈی … ایف آئی اے نے وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈی نیٹر خرم رسول کا ریمانڈ ختم ہونے پر اسے خرد برد کیس میں نیب کی عدالت میں پیش کردیاہے۔ احتساب عدالت 3 کے جج محمد جہانداد خان نے خرم رسول کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر کو کراس ایگزامی نیشن کے لئے 28 فروری کو طلب کرتے ہوئے خرم رسول کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے۔ خرم رسول کے خلاف نیب نے 2009ء میں پکک کمرشل بینک کے فنڈز میں خرد برد پر ریفرنس دائر کیا تھا جس میں بینک کو 7 کروڑ 10 لاکھ کا نقصان ہوا تھا۔ اس ریفرنس میں خرم رسول کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور اس کے 4 ساتھیوں کو پہلے ہی 4 سال قید بامشقت ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :