Time 28 مئی ، 2023
پاکستان

پر امن احتجاج کرنیوالی خواتین کے ساتھ کبھی اتنا برا سلوک نہیں ہوا: عمران خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ اگر جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی میں کوئی شک تھا تو سند یافتہ مجرم کی پریس کانفرنس نے دور کردیا۔

ایک بیان میں  رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر  ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پُر امن احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نےکیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین پرامن احتجاج کے حق کو استعمال کر رہی تھیں، یہ شخص یقینی طور  پر ان خوفناک کہانیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ شخص قبل از وقت پردہ چاک کرنے کی آڑ میں ذمہ داری سے فرار کی کوششیں کر رہا ہے، یہ کہانیاں عنقریب منظر عام پر آنے والی ہیں۔

مزید خبریں :