Time 29 مئی ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف کیس یکم جون کو سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربینچ یکم جون کو سماعت کرے گا— فوٹو:فائل
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربینچ یکم جون کو سماعت کرے گا— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کےخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربینچ یکم جون کو سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شاہد  شامل ہیں۔

عدالت نے مقدمےکے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

خیال رہے کہ 13 اپریل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بینچ نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون پر پیشگی حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے تاحکم ثانی کسی بھی انداز اور طریقے سے عمل درآمد روک دیا تھا۔

مزید خبریں :