صحت و سائنس

پاکستانی اسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کی اکثریت کس مرض میں مبتلاہوتی ہے ؟

طبی ماہرین کی اسامیاں اگلے چند ہفتوں میں مشتہر کر دی جائیں گی، ملک کو پیٹ و جگر کے ہزاروں ماہرین کی ضرورت ہے: ڈاکٹر شاہد رسول__فوٹو: فائل
طبی ماہرین کی اسامیاں اگلے چند ہفتوں میں مشتہر کر دی جائیں گی، ملک کو پیٹ و جگر کے ہزاروں ماہرین کی ضرورت ہے: ڈاکٹر شاہد رسول__فوٹو: فائل

پاکستان کے بڑے اسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنے والے 60 سے 70 فیصد مریضوں کے پیٹ اور  جگر کے امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماہرین کی جانب سے یہ انکشاف کراچی میں ہونے والی میڈیکل کانفرنس میں کیا گیا، اس کانفرنس میں جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے کہا کہ جناح اسپتال کے نئے میڈیکل کمپلیکس میں گیسٹرو اینٹرولوجی کا جدید وارڈ قائم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے طبی ماہرین کی اسامیاں اگلے چند ہفتوں میں مشتہر کر دی جائیں گی، ملک کو پیٹ و جگر کے ہزاروں ماہرین کی ضرورت ہے۔

 ڈاکٹر شاہد رسول نے مزید کہا کہ جناح اسپتال میں گیسٹرو اینٹرولوجی وارڈ ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہی قائم کیا تھا۔

مزید خبریں :