Time 04 جون ، 2023
کھیل

فٹبالر میسی اور پی ایس جی کلب کے دو سالہ تعلق کا مایوس کن اختتام

فرنچ کلب نے اگست 2021 میں میسی کے ساتھ چیمپئنز لیگ جیتنے کے عزائم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا— فوٹو: فائل
فرنچ کلب نے اگست 2021 میں میسی کے ساتھ چیمپئنز لیگ جیتنے کے عزائم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا— فوٹو: فائل

فرانس  کے فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)  کے ساتھ فٹبال اسٹار میسی کا سفر مایوس کن اختتام کو پہنچ گیا، آخری میچ میں کلیمونٹ فٹ نے میسی کی ٹیم کو  دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

میچ کے پہلے 21 منٹ کے دوران امباپے اور میسی کی طرح اپنا آخری میچ کھیلنے والے سرجیو راموس نے ایک ایک گول کرکے پی ایس جی کو لیڈ دلوائی تاہم نصف وقت کے بعد کلیمونٹ فٹ نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے ایک گول کی برتری سے فتح حاصل کر لی۔

میچ کے بعد پی ایس جی نے  میسی کلب کے ساتھ ایڈوینچر سیزن کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کلب کیلئے ان کی خدمات پر  شکریہ ادا کیا۔

میسی کا پی ایس جی کے ساتھ آخری سیزن کافی مشکل رہا تھا تاہم انہوں نے پی ایس جی کیلئے کھیلے ہوئے  تمام مقابلوں میں  21 گول کیے جبکہ 20 گول کرنے میں مددگار رہے جبکہ لیگ ون کا ٹائٹل جیتنے میں بھی ان کا اہم کردار رہا لیکن میسی کی موجودگی کے باجود  پی ایس جی چیمپیئنز لیگ کی ٹرافی نہ جیتنے کا خواب پورا نہ کر پائی۔

پی ایس جی کے ساتھ اپنے دو سالہ سفر میں گزشتہ مہینے دونوں کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا تھا اور انہیں سعودی عرب کا دورہ کرنے پر ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔

میسی کے پی ایس جی کا سفر ختم ہونے پر افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ رونالڈو کی طرح وہ بھی مڈل ایسٹ کا رخ کریں گے لیکن ان کے نمائندے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ میسی اپنا کھیل جاری رکھیں گے۔

فرنچ کلب نے اگست 2021 میں میسی کے ساتھ چیمپئنز لیگ جیتنے کے عزائم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

مزید خبریں :