پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی

چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے معاملے پر لاہور کے اسپتالوں میں اوپی ڈیز کی بندش پرینگ ڈاکٹرز میں اختلافات پیدا ہوگئے/ فائل فوٹو
چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے معاملے پر لاہور کے اسپتالوں میں اوپی ڈیز کی بندش پرینگ ڈاکٹرز میں اختلافات پیدا ہوگئے/ فائل فوٹو

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرکے مریضوں کا علاج شروع کردیا۔

چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے معاملے پر لاہور کے اسپتالوں میں اوپی ڈیز کی بندش پرینگ ڈاکٹرز میں اختلافات پیدا ہوگئے۔

پی آئی سی ڈاکٹرز کے مطابق چند ڈاکٹر ذاتی مطالبات کیلئے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں، حکومت نے سکیورٹی سے متعلق تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں جس کے بعد  اسپتالوں میں آؤٹ ڈور وارڈ کی مزید بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

ڈاکٹرز میں اختلافات کےبعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی اور پی آئی سی کی او پی ڈی میں مریضوں کا علاج شروع کردیا۔

دوسری جانب لاہور کے دیگر سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس پر وائی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ہیلتھ اورپرفارمنس الاؤنس اور ایڈہاک ڈاکٹر ریگولر ہونے تک احتجاج جاری رہےگا۔

نگران وزیرصحت پنجاب جاوید اکرم  کا کہنا ہےکہ حکومت جو مطالبات تسلیم کرسکتی تھی وہ کرچکی ہے لہٰذا ینگ ڈاکٹرز جلد از جلد او پی ڈیز میں ہڑتال ختم کردیں۔

مزید خبریں :