Time 06 جون ، 2023
کھیل

بابراور رضوان کا کورس مکمل، کپتان نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

بابر کی تصویر میں پانچ طالب علموں سمیت ان کی خاتون ٹیچر بھی موجود تھیں/ فوٹو: انسٹاگرام/بابر اعظم
بابر کی تصویر میں پانچ طالب علموں سمیت ان کی خاتون ٹیچر بھی موجود تھیں/ فوٹو: انسٹاگرام/بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول سے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس مکمل کرلیا۔

بابراعظم نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ فرینچ مارشل آرٹس کے ماہر فرانسس گانو، نائیجرین مارشل آرٹس کے ماہر کمارو عثمان اور امریکی فٹبالر جیمیز ونسٹن موجود تھے۔

بابر کی تصویر میں پانچ طالب علموں سمیت ان کی خاتون ٹیچر بھی موجود تھیں۔

تاہم تصویر کے ساتھ بابر اعظم کے لکھے گئے کیپشن نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

بابر نے تینوں کھلاڑیوں کو مینشن کیا اور لکھا جب ان جیسے چیمپئنز کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہوں تو شاید مجھے اور محمد رضوان کو کوئی اور کھیل کھیلنا شروع کردینا چاہیے۔

ساتھ ہی قومی کپتان نے مداحوں سے اس حوالے سے ان کے خیالات کے بارے میں بھی پوچھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مشہور فٹ بالر کاکا، ایڈون وان ڈیر سار ، جیرارڈ پیکے ، اولیور کاہن ، این ایف ایل کے برینڈن مارشل ، این بی اے کے کرس بوش اور ڈوین ویڈ ، اور میجر لیگ بیس بال کے ایلکس روڈریگیز بھی یہ کورس کرچکے ہیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان پہلے دو کرکٹرز ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ہے۔

مزید خبریں :