Time 06 جون ، 2023
کھیل

امریکا میں رضوان کی سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل

محمد رضوان اور بابر اعظم ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں/اسکرین گریب
 محمد رضوان اور بابر اعظم ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں/اسکرین گریب 

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے 31 مئی سے 3 جون تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔ 

دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی تھی۔

اب رضوان کی اذان دینے اور سڑک کنارے نماز ادا کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرکے  سڑک پر  نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں :