Time 08 جون ، 2023
پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: بینچ کے ایک رکن بیمار،کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

فوٹو: اسکرین شاٹ/ فائل
فوٹو: اسکرین شاٹ/ فائل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پرسماعت بغیرکارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربینچ نے آج سوا  12 بجے کیس کی سماعت کرنا تھی، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور  جسٹس  شاہد وحید بینچ کا حصہ ہیں۔

 سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دے رکھا ہے جب کہ وفاقی حکومت اور  پاکستان بار نے مقدمے میں فل کورٹ بنانےکی استدعا کر رکھی ہے۔

آج سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں 7 کرسیاں لگائی گئیں جب کہ بینچ 8 رکنی ہے۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ بینچ کے رکن  جسٹس شاہد وحیدکی  طبیعت ناساز ہے۔

ججز  نے کمرہ عدالت سے ملحقہ کمرے میں وکلا کو بلا کر  آگاہ کیا کہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ ریویو  اینڈ  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں مماثلت سے متعلق جواب کے لیے وقت مانگا ہے، بجٹ کے باعث اٹارنی جنرل جلد جواب جمع نہیں کراسکتے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ پر سماعت بجٹ کے بعد حکومتی جواب پر ممکن ہو سکےگی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے خلاف سماعت بغیرکارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :