ابلے ہوئے چاول کھانے کے حیرت انگیز فوائد

گرمیوں میں چاول کا استعمال ہر گھر میں ہی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ چاولوں کا جلدی ہضم ہوجانا ہے/ فائل فوٹو
گرمیوں میں چاول کا استعمال ہر گھر میں ہی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ چاولوں کا جلدی ہضم ہوجانا ہے/ فائل فوٹو

سفید چاول یعنی ابلے ہوئے چاول کسی بھی سالن کے ساتھ  مزے دار ہی لگتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہیں ابلے ہوئے چاولوں میں حیرت انگیز فوائد بھی چھپے ہوئے ہیں۔

ابلے ہوئے چاولوں میں بہت سے غذائی فوائد موجود ہوتے ہیں جو صحت کیلئے ضروری ہیں۔

کام کرنے کیلئے طاقت  کی فراہمی: 

کام کرنے کیلئے جسم  کو بہت سی غذائیت درکار ہوتی ہے ، ان غذائی اجزا  کی کمی کے باعث انسان کا جسم توانائی کی قلت کا شکار ہوجاتا ہے اور بیمار ہونے کہ وجہ سے زندگی میں پیچھے رہ جاتا ہے۔

چاولوں میں کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں جنہیں جسم کیلئے ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

نظام ہاضمہ:

گرمیوں میں چاول کا استعمال ہر گھر میں ہی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ چاولوں کا جلد ہضم ہوجانا ہے، چاول جلدی ہضم ہوجاتے ہیں اور  نظام ہاضمہ پر بوجھ بھی نہیں پڑتا۔

ہڈیوں اور اعصاب کی مضبوطی:

ماہرین کے مطابق چاولوں میں میگنیشیم، بی وٹامنز اورآئرن پایا جاتا ہے جو جسم کو چست اور توانا رکھنے کے ساتھ پٹھوں، ہڈیوں اور اعصاب کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

قوت مدافعت:

ابلے ہوئے چاول قوت مدافعت کو بھی بہتر  بناتا ہے جب کہ فیٹس نہ ہونے کی وجہ سے بھی چاول کو پسند کیا جاتا ہے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ  چاول جسم کے ہارمونز پر پڑنے والے تناؤ کو بھی کم کرتا ہے۔

مزید خبریں :