کھیل
Time 09 جون ، 2023

ہربھجن کی پاکستانی فین کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دورا ن ہربھجن کی پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے/ اسکرین گریب
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دورا ن ہربھجن کی پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے/ اسکرین گریب

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی مداح سے ملاقات کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دورا ن ہربھجن کی پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہربھجن سنگھ کو وہیل چیئر پر بیٹھے اسپیشل مداح سے ملاقات کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہربھجن خود مداح کے پاس آکر گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے ہیں اور ان کے بلے پر آٹوگراف دیتے ہیں۔

ویڈیو بنانے والا شخص ہربھجن کو بتارہا ہے کہ بچہ ان کا پاکستانی فین ہے، اس دوران اسی شخص نے لڑکے سے یہ بھی پوچھا کہ آٹوگراف دینے والا کون ہے اس پر لڑکے ہربھجن کو شعیب کا دوست قرار دیا۔

 ہربھجن کی ملاقات کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا سراہا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :