بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے کیا سہولیات رکھی گئی ہیں؟

زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ’’ڈائمنڈ کارڈ‘‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔ فوٹو فائل
زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ’’ڈائمنڈ کارڈ‘‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔ فوٹو فائل

وفاقی بجٹ 24-2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات دینے کے لیے بھی تجاویز رکھی گئی ہیں۔

وفاقی بجٹ کی سامنے آنے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زر مبادلہ کا اہم ترین ذریعہ ہیں اور ترسیلات زر ہماری برآمدات کے 90 فیصد کے برابر ہیں۔

بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ قانونی طریقے سے زرمبادلہ کو فروغ کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے غیر منقولہ جائیداد (Immovable Property) خریدنے پر موجودہ 2 فیصد فائنل ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔

زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ’’ڈائمنڈ کارڈ‘‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔

اس کیٹگری کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔

  • ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس
  • گریٹس پاسپورٹ (اس قسم کا پاسپورٹ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جاتا ہے)
  • پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں تک ترجیحی رسائی
  • پاکستانی ائیر پورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت
  • Remittance Card Holders کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا

مزید خبریں :