کھیل

آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کو ’لیگز‘کی چمک دمک سے بچانے کیلئے متحرک

آئی سی سی کی جانب سے آئندہ ماہ ’لیگ کرکٹ‘ کے معاملے پر اہم قانون سازی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں: میڈیا رپورٹس— فوٹو: فائل
آئی سی سی کی جانب سے آئندہ ماہ ’لیگ کرکٹ‘ کے معاملے پر اہم قانون سازی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں: میڈیا رپورٹس— فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بین الاقوامی کرکٹ کو ’لیگ کرکٹ‘ کی چمک دمک سے بچانے کیلئے متحرک ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آئندہ ماہ ’لیگ کرکٹ‘ کے معاملے پر اہم قانون سازی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متوقع قوانین کے تحت لیگ کرکٹ میں ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس وقت امارات لیگ میں  9 جبکہ امریکا کی میجر لیگ میں 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں  شامل کرنے کی اجازت ہے تاہم پاکستان سپر لیگ (PSL)، کیریبئن پریمیئر لیگ (CPL) اور انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں اس سے قبل ہی فائنل الیون میں کسی بھی ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ چار غیرملکی کھلاڑی شامل کرنے کے قوانین موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متوقع قوانین کے تحت ہر لیگ کو کھلاڑیوں سے معاہدے کی صورت میں متعلقہ بورڈز کو 10 فیصد بھی ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :