Time 13 جون ، 2023
دنیا

بھارت میں بپر جوائے سے تباہی کا آغاز، 3 ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

تیز ہواؤں اور شدید بارش سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک، ایک شخص زخمی ہوگیا: بھارتی میڈیا—  فوٹو: سوشل میڈیا
تیز ہواؤں اور شدید بارش سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک، ایک شخص زخمی ہوگیا: بھارتی میڈیا—  فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت میں سمندری طوفان بپر جوائے کے زیر اثر ریاست گجرات کے ضلع سوراشٹر اور پور بندر میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کا انخلا جبکہ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

سمندری طوفان کے پیش نظر بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ اور سوراشٹر میں اورنج الرٹ جاری، گجرات کے مختلف اضلاع میں اسکولوں کی چھٹیاں کر دی گئی۔

سوراشٹر میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پوربندر میں تیز ہواؤں اور  شدید بارش سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ایک شخص زخمی جبکہ کچ میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

کچ میں سمندری طوفان بپر جوائے سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام عوامی مقامات بند کردیے گئے، ممبئی میں سمندری طوفان کے زیراثر اونچی اونچی لہریں اٹھنے لگی۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بپر جوائے مسلسل گجرات کے ساحل کی طرف پیشرفت کر  رہا ہے، سمندری طوفان 15 جون کی شام گجرات کی جاکھوا پورٹ کو عبور کرے گا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق کچ، پوربندر، دیو بھومی، جام نگر اور موربی کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے جبکہ احمدآباد میں آج ہلکی بارش کاامکان ہے۔

مزید خبریں :