19 جون ، 2023
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہریار آفریدی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت ہوئی، شہریار آفریدی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نویدخان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے شہریار آفریدی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
پولیس نے شہریار آفریدی کے مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
17 جون کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہریارآفریدی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکیا تھا۔