Time 21 جون ، 2023
پاکستان

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی

لطیف کھوسہ سے کہا تھاکہ ریڈ لائن کراس نہ کریں لیکن انہوں نے پارٹی کی ریڈ لا ئن کراس کی، رانا فاروق،فوٹو: ٹوئٹر
 لطیف کھوسہ سے کہا تھاکہ ریڈ لائن کراس نہ کریں لیکن انہوں نے پارٹی کی ریڈ لا ئن کراس کی، رانا فاروق،فوٹو: ٹوئٹر 

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر  رانا فاروق سعید نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر  رانا فاروق سعید نے کہا کہ لطیف کھوسہ سےکہا تھاکہ ریڈلائن کراس نہ کریں لیکن انہوں نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی۔

رانا فاروق سعید نے الزام لگایا کہ لطیف کھوسہ بطور  وکیل پیپلزپارٹی میں آئے اور مراعات بھی لیتے رہے،  وہ اپنے بیٹےکو  اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن یہ عہدہ نہ ملنے پر بلیک میلنگ شروع کردی۔

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب آفس میں 'وال آف شیم' کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں لطیف کھوسہ کی تصویر لگائی گئی تھی۔

 عمران خان کی لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات 

خیال رہےکہ  پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی، ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ بلوچستان کے وکیل  عبدالرزاق شر قتل کیس میں اپنی نامزدگی کو عمران خان نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کے ذریعے چیلنج کیا ہے۔

مزید خبریں :