07 جولائی ، 2023
سڈنی : سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا نے اپنے خلاف مبینہ زیادتی کیس میں جیوری تشکیل نہ دینےکی استدعا کی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکاکےخلاف کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی جس دوران دانشکا گونا نے عدالت سےجیوری تشکیل نہ دینےکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جج اکیلےکیس کی سماعت کریں، اس کیس کی سماعت 13 جولائی کو ہوگی۔
واضح رہے کہ دانشکا کوگزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدروان گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر زیادتی کے 4 مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ کرکٹر نے خاتون کی جان کو خطرے میں ڈالا تھا تاہم بعد ازاں پبلک پراسیکیوٹر نے سری لنکن کرکٹر پر عائد تین الزامات واپس لے لیے تھے۔
دانشکا گونا تھیلاکا کے وکیل نے کیس کی سماعت میں تاخیر پر بھی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی جب کہ کرکٹر ان دنوں ضمانت پر رہا ہیں۔