Time 11 جولائی ، 2023
کھیل

حارث کی اہلیہ کے ولیمے کے جوڑے کی قیمت کیاہے؟

7 جولائی کے روز کرکٹر کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں/ فوٹو سوشل میڈیا
7 جولائی کے روز کرکٹر کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں/ فوٹو سوشل میڈیا

فاسٹ بولر حارث رؤف کی اہلیہ نے اپنے عروسی لباس کی طرح ولیمے کیلئے بھی خوبصورت اور اسٹائلش لباس کا انتخاب کیا لیکن ان خوبصورت اور اسٹائلش ملبوسات کی قیمت بھی حیران کردینے والی ہے۔

7 جولائی کے روز کرکٹر کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود نے ولیمے کی تقریب کیلئے پیسٹل کلرز کا انتخاب کیا تھا، ولیمے کے روز مزنا پیچ کلر پر سلور کام سے مزین خوبصورت میکسی میں انتہائی پُرکشش اور دلکش لگ رہی تھیں، دوسری طرف حارث بھی فان کلر کے کوٹ میں نظروں کو بھائے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

بات کی جائے مزنا کے ریسیپشن ڈریس کی تو کرکٹر کی اہلیہ نے ولیمے کیلئے ’ سفیوز بائے ثنا یاسر‘ برانڈ کی خوبصورت کامدار میکسی کا انتخاب کیا، برانڈ کے مطابق اس میکسی کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے۔

برانڈ کے مطابق ان کے تیار کردہ عروسی ملبوسات کی قیمت ساڑھے 3لاکھ سے ساڑھے 9 لاکھ تک ہے۔  

 واضح رہے کہ حارث رؤف کی اہلیہ  نے رخصتی کی تقریب کیلئے ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا تیار کردہ عروسی لباس زیب تن کیا تھا۔

اس حوالے سے جب جیو ڈیجیٹل نے ڈیزائنر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مزنا مسعود کا عروسی لباس ان کا تیار کردہ ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار ہے۔

مزید برآں مزنا مسعود ملک کے لیے تیار کیا گیا جوڑا ابتدا میں سفید رنگ کا تھا جسے شادی کی تقریب کی مناسبت سے اور مزنا کی خواہش کے مطابق تیار کیا گیا۔

حارث رؤف کی اہلیہ نے نکاح پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا تھا؟

واضح رہے کہ حارث اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود کے ساتھ دسمبر میں نکاح کے بندھن میں بندھے تھے۔

نکاح کے روز مزنا نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔

مزنا کے عروسی لباس کی قیمت حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔

مزید خبریں :