25 جولائی ، 2023
حب ندی میں طغیانی کے باعث متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے کراچی کا بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا۔
حب ندی میں طغیانی کے باعث کراچی کو بلوچستان سے ملانے والا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک مرتبہ پھر کراچی اور بلوچستان کے درمیان براہ راست زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔
زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث بلوچستان سے کراچی آنے اور جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال اسی روز 25 جولائی 2022 کو حب ندی کا پل بھی سیلابی ریلے کی نظر ہوچکا تھا۔
دوسری جانب حب ندی کا پل انتہائی سست روی کا شکار ہے، ایک سال گزرنےکے باوجود حب ندی کے پل کی تعمیر نہیں کی جاسکی ہے اور اب رواں سال دوسری مرتبہ متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔