19 جولائی ، 2023
سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت جمعہ کو ہونا تھی تاہم کیس ڈی لسٹ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
اس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ کررہا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی وجہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس بھی ملتوی کردیا گیا ہے، ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت جمعہ کو ہوگی۔