Time 13 جولائی ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے دو اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت 18 جولائی اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں 21 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں— فوٹو: فائل
سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت 18 جولائی اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں 21 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے  ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر  سماعت 18 جولائی کو ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں فریقین کو  نوٹسز جاری  کردیے گئے ہیں۔

آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں ایک اور اہم کیس سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں 21 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

اس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔

مزید خبریں :