Time 29 جولائی ، 2023
پاکستان

سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کی حالت میں بہتری

رضوانہ نے 8 روز بعد کل کچھ کھایا تھا، فی الحال اسے کھانے سے روک دیا ہے کیونکہ کھانا سانس کی نالی میں جاسکتا ہے: ڈاکٹر الفرید ظفر/ فوٹو سوشل میڈیا
رضوانہ نے 8 روز بعد کل کچھ کھایا تھا، فی الحال اسے کھانے سے روک دیا ہے کیونکہ کھانا سانس کی نالی میں جاسکتا ہے: ڈاکٹر الفرید ظفر/ فوٹو سوشل میڈیا

جنرل اسپتال لاہور کے پرنسپل ڈاکٹر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کو صبح سے آکسیجن لگی ہے جس کے بعد بچی کی حالت بہتر ہے جب کہ آکسیجن اتارنے کا فیصلہ اسکی حالت دیکھ کر کیا جائےگا۔

ڈاکٹر الفرید ظفر نے جیونیوز کو فون پر بتایا کہ تشدد کاشکار رضوانہ کی طبیعت صبح خراب ہوگئی تھی جس پر اسے آکسیجن لگا دی گئی،آکسیجن لگانے سے رضوانہ کی طبعیت بہتر ہے، اس کے جسم میں انفیکشن زیادہ ہے، شاید اس لیے آکسیجن لیول کم ہوگیا تھا۔

 ڈاکٹر الفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ نے 8 روز بعد کل کچھ کھایا تھا، فی الحال اسے کھانے سے روک دیا ہے کیونکہ کھانا سانس کی نالی میں جاسکتا ہے، خوراک کی کمی ڈرپ کے ذریعے پوری کی جارہی ہے، ڈرپ لگنے کے بعد اس کا بلڈ پریشر لیول بھی نارمل ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے بچی کی عیادت کی

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی شزہ فاطمہ نے جنرل اسپتال لاہور میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، رضوانہ کی حالت بہتر نہیں ہوئی، ملزمہ کو ضمانت ملنا افسوسناک ہے۔

شزہ فاطمہ کا کہنا تھاکہ اسپتال انتظامیہ رضوانہ کو بہترین علاج فراہم کررہی ہے، بچی کے والدین کو ایف آئی آر پر کچھ تحفظات ہیں، پولیس مقدمے کی دفعات کو مزید بہتر کرے، 15 سال سے کم عمر بچوں کو ملازم رکھنا غیرقانونی ہے۔

مزید خبریں :