Time 31 جولائی ، 2023
پاکستان

ڈیفنس فائرنگ: ایم پی اے اسلم ابڑو کیخلاف دوہرے قتل کے مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں

تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اسلم ابڑو کے خلاف مقدمہ کراچی میں درج کیا گیا: پولیس/ فوٹو سوشل میڈیا
تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اسلم ابڑو کے خلاف مقدمہ کراچی میں درج کیا گیا: پولیس/ فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے قتل کیے جانے والے اکرم ابڑو کے بھائی رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے خلاف درج دوہرے قتل کے مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پولیس کےمطابق تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اسلم ابڑو کے خلاف مقدمہ کراچی میں درج کیا گیا جو گلشن معمار تھانے میں ایف آئی آر نمبر 138/19 25 مئی 2019 کے تحت درج ہے۔

پولیس کے مطابق دفعہ 302، 324، 109 اور 34 کے تحت درج مقدمے میں اسلم ابڑو مرکزی ملزم رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ گلشن معمار میں اسلم ابڑو فارم کے قریب زمین پر قبضے کے تنازع پر ہوئی، فائرنگ سے مدعی کے چچا شاہ آغا اور میر آصف جاں بحق جب کہ جہانزیب زخمی ہوئے۔ 

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں صدر الدین عرف میجر، حسن ابڑو، جبار ابڑو، مجاہد اور دیگر 10 افراد نامزد رہے، واردات کے دوران موبائل فون کے آن اسپیکر پر اسلم ابڑو نے فائرنگ کرنے کا حکم دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جیکب آباد میں برادریوں سے جھگڑے اور کراچی کے زمینی معاملات بھی تفتیش میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :