Time 31 جولائی ، 2023
پاکستان

ڈیفنس میں ایم پی اے کے بھائی اور بھتیجے کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا

زبیر شاہوانی نے بھتیجے آصف اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا ہے: ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا/ اسکرین گریب
زبیر شاہوانی نے بھتیجے آصف اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا ہے: ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا/ اسکرین گریب

کراچی: ڈیفنس میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کےمطابق رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور ان کے بیٹے شہریار کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، واقعے میں ملزم زبیر شاہوانی اور اس کے ساتھی ملوث ہیں، زبیر شاہوانی نے بھتیجے آصف اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ آصف شاہوانی اور اس کے ساتھیوں کو 2019 میں ناردرن بائی پاس کے قریب قتل کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم زبیرشاہوانی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر اکرم ابڑو کے قتل کی ذمے داری بھی قبول کی ہے جب کہ اکرم ابڑو کی ہلاکت کے بعد ملزم شہر سے فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

اکرم ابڑو اور ان کے بیٹے شہریار کو 26 جولائی کو ڈیفنس میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :