Time 01 اگست ، 2023
کھیل

پاکستان نے ورلڈکپ میچز کے حوالے سے آئی سی سی کے نئے شیڈول پر آمادگی ظاہر کردی

آئی سی سی نے شیڈول کے فیڈبیک کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا، پی سی بی آئی سی سی کے نئے مجوزہ شیڈول پر رضامند ہے/ فائل فوٹو
 آئی سی سی نے شیڈول کے فیڈبیک کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا، پی سی بی آئی سی سی کے نئے مجوزہ شیڈول پر رضامند ہے/ فائل فوٹو

پاکستان نے ورلڈکپ میچز کے حوالے سے آئی سی سی کے نئے شیڈول پر آمادگی ظاہر کردی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کے ردو بدل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنا فیڈ بیک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  آئی سی سی نے شیڈول کے فیڈبیک کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا، پی سی بی آئی سی سی کے نئے مجوزہ شیڈول پر رضامند ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کے میچز  وینیوز  اور حریف ٹیموں میں کوئی فرق نہیں صرف تاریخوں میں ردو بدل کیا گیا ہے، پاکستان نیدر لینڈز کا میچ 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہی ہوگا جبکہ پاکستان سری لنکا کا میچ 12 کی بجائے 10 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہوگا اور پاکستان بھارت میچ 15 کی بجائے 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

خیال رہے آئی سی سی نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کرے گی، اس سے قبل  پی سی بی کا شعبہ انٹرنیشنل اور ٹیم منیجمنٹ کے درمیان مشاورتی عمل جاری تھا اور مشاورت مکمل ہونے پر رد و بدل پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :