Time 04 اگست ، 2023
پاکستان

ایم کیو ایم کا نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام دینے پر بھی غور

اتحادیوں کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کے نام پرمزید مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے— فوٹو:فائل
اتحادیوں کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کے نام پرمزید مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے— فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نگران وزیراعظم کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام دینے پر بھی غور کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس میں حکومتی اتحادیوں نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

اتحادیوں کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کے نام پرمزید مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام دینے پر بھی غور کیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ کل تک ناموں کو مزید فائنل کرکے وزیراعظم کو ارسال کردیں گے۔

مزید خبریں :