پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، دہشتگرد پیدل آئے اور کھیتوں کے راستے فرار ہو گئے

حملہ آور پولیس ٹیم کے تعاقب میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے: تحقیقاتی ٹیم
حملہ آور پولیس ٹیم کے تعاقب میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے: تحقیقاتی ٹیم

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے دہشتگرد پیدل آئے اور فائرنگ کر کے با آسانی فرار ہو گئے۔

بڈھ بیر میں پولیس موبائل ہونے والے دہشتگرد حملے میں یار محمد شہید اور دو اہلکار سب انسپکٹر فرید خان اور کانسٹیبل غلام حسین زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور پولیس ٹیم کے تعاقب میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق پیدل آئے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو قریب سے نشانہ بنایا، جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خول مل گئے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کا بتانا ہے کہ حملہ آور واقعے کے بعد کھیتوں کے راستے فرار ہو گئے، واقعے کی مزید پہلوؤں سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :