نجی قرض پر سود لینے والےکیخلاف سندھ میں پہلا مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نجی قرض پر سودکےکاروبار کے خلاف سندھ اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد بدین میں پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سود کےکاروبار میں ملوث شخص سنیل کمار کے خلاف نئے قانون کے تحت مقدمہ بدین کےگاؤں عمر لغاری کے رہائشی علی محمد کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق سنیل کمار نے درخواست گزار کو  2 لاکھ روپے قرض دے کر اس کی چیک بک اور  اے ٹی ایم کارڈ کو اپنے پاس گروی رکھ لیا اور صرف 15 ماہ میں 2 لاکھ قرض پر ڈھائی لاکھ روپے سود طلب کیا۔

متاثرہ شخص نے پولیس سے رجوع کیا جس پر پولیس نےاپنی انکوائری مکمل کرنےکے بعد سندھ پروہیبیشن آف انٹرسٹ آن پرائیوٹ لون 2023 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اے ایس پی ماجدہ ہالیپوٹو کے مطابق قانون کے تحت سود کے کاروبار میں ملوث شخص پر جرم ثابت ہونے پر 3 سے 10 سال سزا جب کہ 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اے ایس پی ماجدہ ہالیپوٹو کا کہنا ہےکہ سود خوروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائےگی۔

مزید خبریں :