Time 09 اگست ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک میں پوڈ کاسٹ فیچر کی آزمائش

ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پوڈ کاسٹس کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

اس طرح مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے مقبول ایپ یوٹیوب اور ایپل کو اس شعبے میں ٹکر دے سکے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش ابھی امریکا میں مخصوص صارفین میں کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین مکمل پوڈ کاسٹ شوز کو آر ایس ایس فیڈ کے ذریعے امپورٹ کر کے انہیں مختصر کلپس کے ساتھ لنک کر سکیں گے۔

اس طرح ویڈیو کو دیکھنے والے مکمل پوڈ کاسٹ کو سن سکیں گے۔

ٹک ٹاک کے گلوبل پراڈکٹ کمیونیکیشنز منیجر Zachary Kizer نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کی جانب سے پوڈ کاسٹ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

مگر انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے پوڈ کاسٹ فیچر کی آزمائش کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ٹوئٹر جیسی تحریری پوسٹس کے فیچر کا اضافہ کیا گیا۔

یہ نیا فیچر ٹوئٹر کی ٹوئٹس جیسا ہے مگر دیکھنے میں انسٹا گرام اسٹوریز سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

ٹک ٹاک صارفین اپنے ٹیکسٹ کو بیک گراؤنڈ کلر سے سجا سکتے ہیں جبکہ ٹیکسٹ کے انداز کو بھی ایڈٹ کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ٹیکسٹ میں میوزک اور اسٹیکرز کے اضافے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

مزید خبریں :