Time 13 اگست ، 2023
پاکستان

گوادر میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ پسپا، 2 حملہ آور ہلاک

دہشتگردوں نے گوادر میں فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا: آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل
 دہشتگردوں نے گوادر میں فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا: آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل

سکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گوادر میں فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں :