14 اگست ، 2023
تالے تو لگ بھگ ہر گھر میں ہی استعمال ہوتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی ان کے نیچے موجود ننھے سوراخ کو دیکھ کر سوچا کہ اس کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
ہو سکتا ہے کہ آپ نے اس پر کبھی غور نہ کیا ہو کیونکہ یہ بہت چھوٹا سوراخ ہوتا ہے۔
البتہ اگر دیکھ کر بھی سمجھ نہ آیا ہو کہ یہ سوراخ کیوں ہے تو جان لیں کہ یہ بہت زیادہ اہم ہوتا ہے۔
زیادہ تر تالوں کو گھر کے باہری دروازے میں استعمال کیا جاتا ہے اور وہ مختلف موسمیاتی حالات جیسے بارش کا سامنے کرتے ہیں۔
تالے میں موجود ننھا سوراخ بارش کے پانی کے نکاسی کا کام کرتا ہے۔
جی ہاں واقعی اگر یہ سوراخ نہ ہو تو بارش کا پانی تالے کے اندرونی حصوں کو زنگ آلود کرکے خراب کر سکتا ہے۔
تو اس ننھے سوراخ سے پانی کا اخراج ہوتا ہے اور تالے کا اندرونی حصہ جام نہیں ہوتا۔
اس طرح یہ ننھا سوراخ تالے کو ہر موسم سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور وہ بارش، برفباری یا دیگرمیں بھی ٹھیک طریقے سے کام کرتا رہتا ہے۔
بارش کے پانی کے نکاسی کے ساتھ ساتھ یہ ننھا سوراخ تالے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
یعنی اگر تالے میں چابی پھنس جائے یا چابی اندر داخل ہوتے ہوئے پھنسنے لگے تو تیل کو اس سوراخ میں ڈالنے سے چابی کو استعمال کرنا آسان ہو جاتا ہے۔