جڑانوالہ سانحہ: مساجد سے اعلان کر کے عوام کو اشتعال دلانے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد: جڑانوالہ میں مساجد سے اعلانات کر کے عوام کو اقلیتی عبادت گاہوں پر حملے کے لیے اشتعال دلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں 37 افراد کو نامزد اور 600 سے زائد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے توڑ پھوڑ کی، گھروں اور گرجا گھر کو آگ لگائی، مقدمات میں دہشتگردی اور توہین مذہب سمیت 13 سے زائد دفعات شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کی مسجد میں اعلان کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مسجد کے اسپیکر پر لوگوں کو جمع ہونےکا کہہ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت کر کے گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔


مزید خبریں :