21 اگست ، 2023
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ دے لیکن کھلاڑیوں کےکمرشل رائٹس کیسے لے سکتا ہے۔
راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ ایک سال کا ہوتا ہے، تین سال کا کنٹریکٹ کیسے کیا جاسکتا ہے، کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پردستخط لازمی کریں لیکن کمرشل رائٹس پر سوچ کر فیصلہ کریں کیونکہ کمرشل رائٹس کھلاڑیوں کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم یہ غلطیاں کرچکے ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پلیئرز ایسوسی ایشن ہونی چاہیے جو کھلاڑیوں اور بورڈ سے بات کرے۔