Time 21 اگست ، 2023
کھیل

شاداب ایک مکمل پیکج، اعظم حریف ٹیموں کیلئے خطرہ ہے: ٹام موڈی

شاہین آفریدی کے بعدقومی کرکٹر شاداب خان اور اعظم خان بھی متحدہ عرب امارات کی پرکشش لیگ کا حصہ بن گئے ہیں/فوٹوفائل
شاہین آفریدی کے بعدقومی کرکٹر شاداب خان اور اعظم خان بھی متحدہ عرب امارات کی پرکشش لیگ کا حصہ بن گئے ہیں/فوٹوفائل

ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر اور سابق آسٹریلوی کرکٹرز ٹام موڈی بھی  اعظم خان  اور شاداب  خان کے معترف نکلے۔

ایک بیان میں ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر  ٹام موڈی نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اعظم نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کیا ہے، اعظم خان ایک خالص پاور ہٹر ہیں جو ’امپیکٹ پلیئر‘ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ٹام موڈی  نے کہا کہ اعظم خان حریف ٹیموں کیلئے ایک خطرہ ہیں، اعظم کی موجودگی سے حریف کی بولنگ دباؤ میں رہے گی۔

دوسری جانب شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے ٹام موڈی نے کہا کہ شاداب خان  ایک مکمل پیکج ہیں، شاداب جیسا پلیئر نہ صرف بیٹنگ میں مددگار ہے بلکہ اس کی اسپن بھی خوب ہے، یہی نہیں شاداب کی قائدہ صلاحیتیں بھی قابل احترام ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بعدقومی کرکٹر شاداب خان اور اعظم خان بھی متحدہ عرب امارات کی پرکشش لیگ کا حصہ بن گئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی ڈیزٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :