Time 25 اگست ، 2023
پاکستان

عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی— فوٹو:فائل
جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سزا سنانے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔

— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

 عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔


مزید خبریں :