Time 26 اگست ، 2023
پاکستان

بھارت کا دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کا ریلا گنڈا سنگھ والا میں داخل

چھوڑے گئے سیلابی ریلے کے باعث اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے__فوٹو: فائل
چھوڑے گئے سیلابی ریلے کے باعث اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے__فوٹو: فائل

بھارت کا دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کا ریلا گنڈا سنگھ والا میں داخل ہو گیا۔

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی ریلے کے باعث اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے جب کہ زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔

ادھر تحصیل بورے والا میں 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائےستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد بند بہہ گئے، ادھر ہیڈ  میلسی سائفن پرپانی کی سطح ایک لاکھ 24 ہزارکیوسک ہو گئی جس کے باعث متعدد دیہات ڈوب گئے۔

پاک فوج کی بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کی بہاولپورڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیوآپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔

فوج میلسی، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن، عارف والا اور وہاڑی میں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہی ہے۔

لودھراں،بورےوالا اورہیڈسلیمانکی میں متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے، سیلاب کےدوران وبائی امراض سےبچانےکیلئے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :